کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ کاکڑ، پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یٰسین زئی، کوئٹہ لورالائی کے چیئرمین حاجی غفار کاکڑ، ژوب قلعہ سیف اللہ کے صدر حاجی غفار عبداللہ زئی، رضا جوگیزئی، پشین قلعہ عبداللہ کے منان کاکڑ، ٹرانسپورٹر حاجی خالو جان، حاجی رفیق کاکوزئی، اشرف خان کاکڑ، سرور خان کاکڑ، کلیم اللہ کاکڑاور ثناء اللہ ترین نے بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ پشتون بلوچ صوبے میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کیلئے قانون بنایا جائے اور مافیا کی من مانی کا نوٹس لیا جائے۔ خاص کر خضدار، سوراب، مستونگ اور کوئٹہ میں پیٹرول پمپ مالکان اپنی مرضی سے فروخت کررہے ہیں۔ نوشکی اور تفتان روڈ پر ٹرک اور بسوں پر ڈیزل لانے کانوٹس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی پیٹرول وڈیزل کا کاروبار کرنے والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن رشوت اور قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات کرے۔