• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ہربار بدعنوانی پر حکومت سے نکالے گئے، محمد سعید مغل

برمنگھم (پ ر) آزاد جموں و کشمیر حکومت کےسابق مشیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہےکہ پاکستان میں طویل عرصہ سے وہ ٹولہ برسراقتداررہا ہے جس کاقیام پاکستان میں کوئی کردار نہیں تھا، ایسے لوگوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پاکستان میں تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جو تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے، تینوں بار بد عنوانی کے الزام میں نکالے گئے، اب چار سال لندن میں رہنے کے بعد پھر پاکستان جارہے ہیں اورپاکستان کے معصوم عوام کو اخبارات، ٹی وی اور اپنے کرائے کے لوگوں کے ذریعےیہ پیغام دے رہے ہیں کہ استقبال تاریخی ہونا چاہئے، سعید مغل نے کہا دوسری طرف شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز دن رات جلسے و جلوس کر رہے ہیں اور بے تحاشہ خرچہ کرکے عوام کو خریدنے کیلئے متحرک ہیں جیسے کوئی سپہ سالار کشمیر فتح کرکے واپس آرہا ہے۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا نواز شریف کے استقبال کیلئے کیوں لوگ اپنا وقت ضائع کریں گے،مریم نواز کہہ رہی ہیں نواز شریف معیشت کو مضبوط اور ملک کے حالات ٹھیک کریں گے ،یہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، اگر کچھ کرنے کا ارادہ ہوتا تو جانے سے پہلے اپنے سرمایہ سے جو بیرون ملک جمع ہے کچھ حصہ پاکستان کو دینے کا اعلان کرتے، وہ اپنے اقتدار اور عوام کا بچا ہوا خون چوسنے کیلئے پاکستان جا رہے ہیں مگر عوام اب بیوقوف نہیں بنیں گے۔
یورپ سے سے مزید