اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنسز میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔