پشاور ( لیڈی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداروں نے رہزنوں کے ہاتھوں کالج کے طالب علم کے قتل کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں کالجز کے طلباء نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاور صدر انور کمال اور دیگر عہدیداروں نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔