ممبئی ( آن لائن ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے لاس اینجلس گیمز 2028 میں کرکٹ شامل کرنے کی منظوری دی، جس کے ساتھ کرکٹ کی اولمپک سے 100 سال سے زائد عرصے کی دوری ختم ہوجائے گی۔غیرملکی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی او سی کے صدر تھامس بیچ نے بھارت کے شہر ممبئی میں جمعے کو ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے دوسرے روز کے اختتام پر بتایا کہ عہدیداروں نے لاس اینجلس گیمز کے منتظمین کی جانب سے دیگر 5 نئے کھیلوں کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ کی شمولیت کی تجویز منظور کرلی ہے۔