• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، مو بائل سمو ں کی سرعام فروخت پر پا بندی

پشاور(نامہ نگار)پشاور میں امن وامان کی سنگین صورتحال ہو گئی ،ڈی سی پشاور نے مو بائل سمو ں کی سرعام فروخت پر پا بندی لگا دی۔ صوبائی حکومت نے صوبائی دارلحکومت پشاو ر میں دہشت گردی ،بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کی شرح میں اضافے کےپیش نظر شہر کی گلی کوچوں اور فٹ پاتھوں پرجعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے غیرقانونی طورپر فروخت ہونےوالے موبائل سم کارڈز کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردیا ہےے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاو ر کی جانب سے جاری ہونےوالےحکمنامے میں کہاگیاہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں بعض انفرادی اور غیر مجاز افراد غیر قانونی طورپر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے موبائل سم کارڈ ز فروخت کررہے ہیں حکمنامے میں کہاگیا کہ سم کارڈز خریدنےوالوں سے سیلکون کے ذریعے فنگر پرنٹ لینے کے بعداسے ایکسریز کے ذریعے منتقل کیاجاتا ہے اور ان فنگرپرنٹس کو بعدمیں دوسرے موبائل سم کارڈز کی ایکٹویشن کے لئے استعمال کیاجاتا ہے، حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے ایکٹویٹ کرنے والے موبائل سم کارڈز بعد میں دہشت گردی، بھتہ خوری ،بنک فراڈسمیت دیگر سنگین جرائم میں استعمال کیاجاتا ہے جس شہرمیں امن و امان کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں حکم کے بعد اگرکوئی شخص اس غیر قانونی کاروبارمیں ملوث پایاگیا تو ان کے تمام سم کارڈز بحق سرکاری ضبط کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، دفعہ 144 کا نفاذعرصہ ساٹھ دنوں کے لئے لاگو رہے گا۔
پشاور سے مزید