کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر زخمی ہوگئے۔ خطرہ ہے کہ وہ انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ تاہم ذرائع کے مطابق کین ولیمسن کا آخری میچز میں فٹ ہونے کا امکان ہے۔ ٹام بلنڈل کین ولیمسن کے متبادل کے طور پر بھارت پہنچیں گے۔ بنگلہ دیش کے میچ میں رن آئوٹ سے بچتے ہوئے فیلڈر کی تھرو ان کے انگوٹھے پر لگی تھی۔ وہ 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین چلے گئے تھے۔ ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تشخیص نے امید دلائی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے اگلے حصے میں ہمیں دستیاب ہوسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ولیمسن ٹیم کے ساتھ بھارت میں رہیں گے۔