کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکن کرکٹ ٹیم کےکپتان داسن شناکا ان فٹ ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نےمتبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔ شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قیادت کوشال مینڈس کو سونپے جانے کا امکان ہے۔