• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے سے نواز شریف متاثر نہیں ہونگے

لاہور (آن لائن) سپریم کورٹ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کافیصلہ، ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اپنی رائے سے نوازشریف اور شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔ 

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فیصلے کے انکی واپسی پر اثرات کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے فیصلے کے جائزے کے بعد رائے دیدی۔ 

ذرائع ن لیگ کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے سے آپ متاثر نہیں ہونگے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے تحت آپکی نااہلی ختم ہوچکی۔

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے مزید کہا کہ صرف 5 سال کی نا اہلی سے متعلق قانون الگ سے پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید