• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے‘ساجد نواز

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ایم این اے ساجد نواز،سابق ایم پی اے وزیر ذادہ، رابعہ بصر ی،علی زمان ایڈوکیٹ،عرفان سلیم،ر اکرام کٹھانہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر بیرونی دنیا کیوں خاموش ہے، عالمی امن کے لئے فلسطین میں امن ضروری ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی غزہ میں صیہونی ریاست کے ظلم پر خاموش ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اورپاکستان فلسطین کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کریں۔
پشاور سے مزید