• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اوور میں 52 رنز، ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم نے T20 کے کئی ریکارڈز بنا لیے

بیونس آئرز( نیوز ڈیسک)ارجنٹائن کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے چلی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کئی ریکارڈز بنا لیے۔ان دنوں چلی کی ویمنز کرکٹ ٹیم ارجنٹائن کے دورے پر ہے، جہاں جمعہ 13 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں بیونس آئرس میں مدمقابل آئیں۔چلی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر ارجنٹائن کو بیٹنگ کی دعوت دی، لیکن یہ فیصلہ بد ترین ثابت ہوا کیوں کہ ارجنٹان کی خواتین کرکٹرز نے چلی بولرز کا بھرکس نکال کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ رجنٹائن ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹرز نے چلی بولرز کی درگت بنائی اور 20اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 427 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے، اس سے قبل بحرین کی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 318 رنز بنائے تھے۔ 
یورپ سے سے مزید