پیرس (اے ایف پی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کو مزید ہوا دینے اور پھیلانے سے خبردار کردیا ہے، یہ بات فرانسیسی صدر کے دفتر نے اتوار کے روز بتائی۔
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق میکرون نے رئیسی کو فون میں بتایا کہ حزب اللہ اور حماس کیساتھ تعلقات کے باعث یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازع کو علاقائی جنگ میں بدلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔
میکرون نے غزہ میں انسانی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اس عزم کا عادہ کیا کہ شہریوں کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے اور عالمی انسانی قانون کا احترام بھی کرنا چاہئے۔