لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے.
حکومت پاکستان فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کرے،دنیا کو جان لینا چاہیے کہ فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔