• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا جہالت ہے،عمران خان سالارزئی

پشاور ( وقائع نگار )آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا جہالت ہے ہمارے ادارے اپنی جھوٹی آنا کی تسکین کےلئے ایک مجرم شخص کوملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر تحریک ا نصاف عوام کے ووٹ کی طاقت سے ان تمام منصوبوں کو خاک میں ملادیگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے ورکروں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا جو شخص تین دفعہ وزیراعظم رہ کر بھی خود علاج کےلئے بیرون ملک جائے اور عوام کو اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑے ایسے شخص سے بہتری کی امید لگانا فضول ہے یہ لوگ پاکستان میں حکومت اور دفن ہونے کےلئے آتے ہیں ۔
پشاور سے مزید