کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے کوئٹہ سے قافلے لاہور روانہ ہوں گے ، 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر لاکھوں عوام اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ترقی کے ویژن کے ساتھ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگربھی موجود تھے۔اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں کوئٹہ سے قافلے 20اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں مرکزی جلوس قائد میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے روانہ ہوگا۔