• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان کی کمبوڈیا کے خلاف تاریخی فتح، اگلے راؤنڈ میں پہلی بار رسائی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسٹرائیکر ہارون حامد کے گول کی بدولت پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی ٹیم پہلی بار فیفا ورلڈ کپ2026کوالیفائر (ایشیا) کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ کمبوڈیا میں ابتدائی کوالیفائر کے پہلے مرحلے میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ دوسرے ہاف میں 67 ویں منٹ میں ہارون حامد نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو ایک صفر سے فتح دلوائی۔ اس شاندار جیت کے نتیجے میں پاکستان کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے گروپ جی میں سعودی عرب، اردن اور تاجکستان کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ اس گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں تیسرے راؤنڈ میں کھیلیں گی۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فتح پر ٹیم اور کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ میچوں میں فٹبال پاور ہاؤسز کے خلاف بہتر نتائج کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔

اسپورٹس سے مزید