لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ اسلامی ممالک اگر 10 فیصد وسائل بھی استعمال کرلیں تو مسجد اقصی پر صہیونی قبضہ ختم ہوسکتا،سیاسی افراتفری کے باوجود مسئلہ فلسطین پر سب ایک ہیں ،امت کو کسی ردعمل کے خوف سے جہاد کا راستہ کبھی ترک نہیں کرنا چاہئے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ نے پسند کیا ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ بے بس عورتوں اور بچوں کے لئے کیوں نہیں نکلتے؟ افغان قوم جدوجہد کا راستہ اختیار نہ کرتی تو آزاد نہ ہوتی۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں چین اور روس سمیت ان تمام ممالک کو مدعو کیا جائے جو فلسطین کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہے ہیں۔