• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گرانفروشی پر بڑے مالز کے منیجرز سمیت 17 افراد گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر پشاور میں قائم بڑے مالز کے منیجرز سمیت 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے حیات آباد‘ دلہ زاک روڈ‘ بڈھ بیر اور متنی میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی جبکہ مختلف اشیاء کے معیار اور ایکسپائری کو بھی چیک کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر حیات آباد میں قائم انصاف سپر سٹور‘ بلال سپر سٹور‘ ڈی واٹسن اور ودودھ سنز کے منیجرز کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہ زاک روڈ‘ بڈھ بیر اور متنی سے 13 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرا نفروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پشاور سے مزید