پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انجینئر مصباح وحید نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ افسران نے ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں میں سواریوں سے کرایہ بابت آگاہی حاصل کی۔ معائنے کے دوران سواریوں سے مقرر شدہ کرایوں سے زائد وصول کرنے پرسات اڈہ منیجروں /کنٹریکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پشاور میں کسی بھی ٹرانسپورٹ اڈے میں مسافروںسے زائد کرایہ لیاگیا ہو تو ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول نمبر 0919211338پر اطلاع دی جائے۔