راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ ویمن کے خلاف چوری کی ایف آئی آردرج کی جائے ،ویمن پولیس سٹیشن میں 20ہزارروپے سے محروم ہونے والی خاتون نے آرپی او راولپنڈی کو درخواست دے دی ۔عرشیہ نوید نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ انسپکٹرارم خانم کے آفس میں مدعیہ اپناپرس بھول گئی جب وہ تھوڑی دیر بعدکمرے میں گئی تو اس کاپرس زمین پرپڑاملاجس میں سے 20 ہزارروپے غائب تھے۔جب ویمن پولیس سٹیشن میں لگے کیمروں کی فوٹیج دیکھی گئی تو اس میں واضح نظر آیاکہ ایس ایچ او نے کرسی پررکھامیراپرس اٹھایا اور کمرے سے باہرنکل گئیں اور رقم نکال کر پرس زمین پرپھینک دیا۔یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ مذکورہ ویڈیوسوشل میڈیاپر بھی وائرل ہوچکی ہے ۔