• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے قائد معاشی بحالی لائیں گے، شہباز شریف۔ ن لیگ نئی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، مریم نواز

دبئی(جنگ نیوز/ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم و پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کیلئے نیا پارٹی ترانہ جاری کر دیاجبکہ سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میرے قائد نواز شریف ملک میں معاشی بحالی لائیں گے ‘ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ایک نئی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے‘ وہ ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں‘ نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم دبئی میں دو دن قیام کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید