• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں الیکشن اور فوجی عدالتوں کے کیسز مقرر ہونے والے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ میں بڑے کیسز کی سماعت کرنے کا فیصلہ ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر ہونے والے ہیں، سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس کے دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا، عرب ریفائنری کیس دو ماہ کیلئے ملتوی کردیا ۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں۔ التوا کی استدعا پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید