بنگلورو(عبدالماجد بھٹی/ نمائندہ خصوصی) بھارت سے شکست کے وار سہنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اگلی آزمائش پانچ بار کی سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف جمعے کو بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہوگی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف میچ کے بعد پانچ دن نئی حکمت عملی بنانے اور پلاننگ کا بھر پور موقع ملا ہے۔
فخر زمان ان فٹ ہیں، امام الحق کے ساتھ عبداللہ شفیق اننگز کا آغاز کریں گے ۔
بیٹنگ لائن میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ آسٹریلوی بیٹسمین اسپنرز کے خلاف مشکلات سے دوچار رہے ہیں اس لئے پاکستان اپنے اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنا چاہتا ہے۔