راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بازیابی کی درخواست میں پولیس کوآخری مہلت دیدی ۔ جسٹس صداقت علی خان نے دوران سماعت آر پی او سے استفسار کیا آپ نے اتنے دنوں میں کیا پراگریس کی؟ انھوں نے جواب دیا کہ شیخ رشید کی بازیابی کی کوشش کررہا ہوں ، فاضل جسٹس نے کہا آپ کی کوششیں نظر نہیں آرہیں ۔آخری موقع دے رہا ہوں اگر شیخ رشید کو برآمد نہ کیا تو سخت احکامات دوں گا ۔