• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے بھی سی پیک میں شمولیت کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے، قونصل جنرل چین

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ ین ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور قطر نے بھی سی پیک میں شمولیت کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

کراچی میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک سی پیک میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے اس سلسلے میں حال ہی میں قطری حکام کی جانب سے سی پیک کا حصہ بننے کے سلسلے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے.

 ایک سوال کے جواب میں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ اس منصوبے میں صرف چینی انجنیئرز یا ماہرین کام کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید