پشاور(جنگ نیوز)ڈائیریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر عالمزیب مہمند نے سول وٹرنری ہسپتال پشاور میں ڈسٹرکٹ ڈاء یگناسٹک لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس لیبارٹری کے قیام میں ایسوسی ایشن فار بائیو رسک مینیجمنٹ پاکستان نے ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنز کی معاونت سے تعاون کیا ہے افتتاحی تقریب میں ایسوسی ایشن فار بائیو رسک مینیجمنٹ پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر اصغر علی، پروگرام منیجر ڈاکٹر مراد خان ، ڈاکٹر ذاکر حسین پروگرام کوآرڈینیٹر،ہسپتال انتظامیہ اور دوسرے افراد شریک ہوئے اس افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ ایسوسی ایشن فار بائیو رسک مینیجمنٹ پاکستان نے صوبے کے بائیس ڈسٹرکٹ سول وٹرنری ہسپتالوں میں اس طرح کی تشخیصی لیبارٹریوں کے قیام میں معاونت کی ہے