• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 17 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں ،منشیات قبضے میں لےلیں۔ پولیس کے مطابق پشتون آباد پولیس نے اقدام قتل میں مطلوب ملزم باز محمد کو سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے شراب نوشی کرنیوالے ملزمان خدابخش،رحمت اللہ اور محبت خان کو گرفتار کرکے شراب اور پسٹل قبضے میں لے لی۔ کیچی بیگ پولیس نے مفرور ملزم خان محمد کو بجلی روڈ پولیس نے سعید احمد کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی،نوحصار پولیس نے نصیب اللہ ،ایواد،ایاز خان کو گرفتار کرلیا۔ بروری پولیس نے عبدالاحد کے قبضے سے 440گرام چرس برآمدکرلی ۔انڈسٹریل پولیس نے غلام حیدر کے قبضے سے پسٹل شہید امیر محمد دستی پولیس کے عملے نے احمد خان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔ کچلاک پولیس نے مفرور انور کو جبکہ عبدالخالق شہید پولیس نے شاہ نواز،حق نواز،صلاح الدین کو زرغون آباد پولیس نے جمعہ خان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
کوئٹہ سے مزید