کراچی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کوہلی کی سنچری سے قبل لیگ سائیڈ پر جاتی گیند وائیڈ قرار کیوں نہ دی گئی، اس پر بحث جاری ہے۔ لیکن قانون کے مطابق اب کھیل میں بیٹرز بال کرائے جانے سے قبل اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں۔ ایسے میں یہ بہت ہی نا انصافی ہوگی کہ اگر کسی ایسی بال کو وائیڈ قرار دیا جائے جو اس جگہ سے گزرے جہاں وہ پہلے کھڑا تھا۔ اب قانون میں یہ تبدیلی کی گئی کہ اب بیٹر کی پوزیشن سے وائیڈ کا تعین ہوگا۔ کوہلی کا معاملے ایسا ہی تھا۔ بولر کے دوڑتے وقت وہ اوپن پوزیشن میں تھے، جب گیند ان کے پاس سے گذر کروکٹ کیپر تک پہنچی تو ان کا پیر لیگ سائیڈ کی طرف مڑا گیا۔ اگر کوہلی اپنی جگہ پر کھڑے رہتے تو وہ وائیڈ قرار دی جاتی۔