• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رہنماؤں کیخلاف کارروائیاں تیز، کامران بنگش گرفتار، سابق ایم پی ایز کے گھروں پر بھی چھاپے

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور پولیس نے اچانک پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کاروائیا ں تیز کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرلیا ۔سابق ایم پی ایز کے گھروں پربھی چھا پے مارے گئے،سابق وزیر پر موٹروے کو بند کرنے ٗسرکاری ریڈ یو اور الیکشن کمیشن پر حملے کا لازام ، فضل الہی ، عرفان سلیم اوراربا ب شیر علی قا بو نہ آ سکے،گزشتہ روز تھانہ چمکنی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کر لیا اس دوران پولیس نے سابق ایم پی اے فضل الٰہی اور پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم کے گھروں پر بھی ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے تاہم وہ گھروںمیں موجود نہیں تھے اسی طرح پولیس نے سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم وہ گرفتار نہ ہوسکا ۔
اہم خبریں سے مزید