• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکتوب دبئی، نواز شریف کی بڑی خاموشی سے اہم شخصیات سے ملاقاتیں

دبئی(محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) تین روزہ مصروفیات میں نواز شریف نے بڑی خاموشی سے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جن کا مقصد و محور سیاست نہیں ملک کی معیشت ہے وہ آج جب لاہور پہنچیں گے تو ان کی زنبیل میں پاکستان کی اقتصادی ترقی و استحکام کے لئے بہترین منصوبوں اور اداروں کے علاوہ وہ بھاری بھرکم یقین دہانیاں بھی ہوں گی.

 دبئی کے شورشرابے اور بے پناہ مصروفیات سے عبارت ہنگاموں میں دوسرے ممالک کے سیاسی رہنماؤں کی یہاں موجودگی کا کم ہی چرچا ہوتا ہے اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ سات ریاستوں کی اس مملکت میں سیاسی ہنگامہ آرائی کو معیشت کے لئے زہر قاتل تصور کیا جاتا ہے جو عدم استحکام کو دعوت دیتی ہے۔

 انسانوں کے اس معاشرے میں معمولی مسائل اگر سر اٹھاتے ہیں تو انہیں انصاف کے اعلیٰ اصولوں اور بہترین انسانی اقدار کی بنیاد پر نمٹایا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید