لندن (اے ایف پی) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی جمعہ کو لیبر کے ہاتھوں دو پارلیمانی نشستوں سے ہار گئی، جو اگلے سال متوقع عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم رشی سانک اور ان کی حکمران جماعت کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔دونوں ضمنی انتخابات میں، لیبر پارٹی نے تقریباً 14سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد اقتدار میں واپسی کی امید پیدا کردی ہے جبکہ حکمراں جماعت کے اقتدار برقرار رکھنے کی امیدوں کیلئے دھچکا ثابت ہوا ہے ۔ جن نشستوں پر حکمراں جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ روایتی طور پر ان کا گڑھ کہلاتے ہیں۔ یہ نشستیں ٹام ورتھ اور مڈ بیڈ فورڈ شائر، دونوں وسطی انگلینڈ میں ہیں جو حکمران جماعت کے ایم پیز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھیں۔