راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے ہوگا اور23دسمبر تک لاگو رہے گا۔ راولپنڈی بنچ میں چار جج ہوں گےجوچار سنگل اور دو ڈویژن بنچز میں کام کرینگے۔جسٹس صداقت علی خان،جسٹس مرزا وقاص روف،جسٹس جواد حسن اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز راولپنڈی بنچ میں تعینات ہوں گے۔