• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف، مریم نواز

لاہور ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے والد قائد (ن) لیگ نواز شریف کی وطن واپسی پر کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے، میں اللہ رب العزت کی شکر گزار ہوں، آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف !، نوازشریف کو مٹانے والے کتنے آئے کتنے چلے گئے، نواز شریف آن بان اور شان کے ساتھ واپس آگیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشااللہ ۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وتعز من تشاء وتذل من تشاء۔نواز شریف آن بان اور شان کے ساتھ اپنے لوگوں میں واپس آگیا۔مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، مینار پاکستان میں سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر والے بھی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ رنگ روڈ، موٹرویز سمیت ہرجگہ رش رہا، میں نے تقریرنہیں کرنی صرف نوازشریف کریں گے، اللہ جسے چاہے عزت اور ذلت دے، اللہ کسی کو ختم نہ کرے تو کوئی کسی کو ختم نہیں کرسکتا، آج کے دن پر شکر ادا کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا آج تقریر صرف نواز شریف کریں گے، میں تقریر نہیں کروں گی، یہاں پر 10 فیصد لوگ موجود ہیں باقی لوگ سڑکوں پر ہیں، نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ بھی آج سکرین پردیکھ رہے ہونگے، نواز شریف آج ایک بار پھر آپ کے درمیان موجود ہے،میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، مسلم لیگ کے شیروں کے لئے مینار پاکستان چھوٹا پڑگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید