اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے دو گھنٹے اسلام آباد ائیر پورٹ پر قیام کیا ۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم محمد نوازشریف تقریباً چار سال بعد دبئی سے براستہ اسلام آباد لاہور پہنچے ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر نواز شریف نے تقریبا 2 گھنٹے قیام کیا۔ امیگریشن کے عمل کے دوران نواز شریف کے ساتھ آنے والے مسافر طیارے میں ہی رہے، اس دوران ن لیگی قائد کا بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ بھی لیا گیا۔نواز شریف نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پردستخط کیے۔نور اعوان اور ناصر جنجوعہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے سے اتر گئے، اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد سے لاہور کے لیے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے۔