• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع نہ ملے تو الیکشن متنازع ہوجائینگے، سراج الحق

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع نہ ملے تو انتخابات متنازع ہوجائینگے، مزید انتشار پھیلے گا، استحکام کا دارومدار الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے فیصلوں پر ہے، دونوں آئینی ذمہ داری پوری کریں، مہنگائی، بے روزگاری سے پسی عوام میں مایوسی و بے چینی بڑھ رہی ہے، ملک کو صاف شفاف انتخابات چاہئیں۔ قومی سیاست پر گزشتہ75برسوں سے ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار مسلط ہیں، ان کے پاس سرمائے کے علاوہ اور کچھ نہیں، یہ دولت سے ہی پولنگ سٹیشن خریدتے ہیں، سیاست افراد اور خاندانوں کے گرد گھومتی رہی تو سوسال میں بھی بہتری نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پرانے الفاظ کو نیا بنا کر پیش کررہے ہیں،نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات نکلے گا، خوشحالی کی نوید سنانے والوں کے ادوار حکومت میں قوم نے صرف بدحالی دیکھی۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی راؤ ظفر، امیر ضلع خانیوال ہارون رشید نظامی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید