پشاور (لیڈی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے بورڈ بازار سے سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے آپریشن کی بذات خود نگرانی کی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم عظیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسمیرہ صباء،پی ڈی اے، ٹریفک اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران بورڈ بازار میں 400 سے زائد غیر قانونی کیبن و دیگر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا