چنئی (نمائندہ خصوصی)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ویرات کوہلی95رنز پر آوٹ ہوکر سچن ٹنڈولکر کی49سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابر نہ کرسکے اور مسلسل دوسری سنچری سے محروم رہے۔بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی ۔ویرات کوہلی نےدو چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے104گیندیں کھیلیں۔رویندرا جڈیجا39رنز بناکر ناٹ آوٹ رہےبھارت نے دھرم شالا میں اتوار کی شب دو اوورز پہلے ہدف عبور کرلیا۔چار میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویرات کوہلی نے ایک اور میچ وننگ کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں روہت شرما 46 اور شبمن گل 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ہیں۔دونوں نے پہلی وکٹ پر71رنز بنائے ۔ آئیرنے 29 گیندوں پر33رنز بنائے۔کے ایل راہول 27رنز بناکر سینٹینر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔سوریا کمار یادیودو رن بناکر غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوئے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور آخری 8 وکٹیں اسکور میں 100 رنز کا اضافہ بھی نہ کر سکیں۔ڈیرل مچل نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔محمد شامی نے کم بیک میچ میں پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔میزبان ٹیم نے 15.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تو میچ دھند کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔کچھ دیر کھیل رکنے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا،2 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور نوجوان بیٹر رچن رویندرا کے درمیان شاندار 159 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے ٹیم کا اسکور 178 رنز تک پہنچایا، دونوں بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔رچن 87 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹام لیتھم 5، گلین فلپس 23، مارک چیپمین 6 اور سینٹنر ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔میٹ ہینری صفر، فرگوسن ایک رن بناسکے۔کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور بمراہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔