• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی فائنل، صائم ایوب کی ناقابل شکست ڈبل سنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صائم ایوب اور شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی وائٹس نے فیصل آباد کے خلاف قائداعظم ٹرافی فائنل کے پہلے روز دو وکٹ پر 398 رنز بناکر مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔ صائم ایوب 200 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ناٹ آؤٹ تھے۔ ان کے ساتھ عمیر بن یوسف 2 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ شان مسعود 180 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ روزہ فائنل میں فیصل آباد کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کربولنگ کو ترجیح دی۔ خرم منظور صرف 3 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ یہ خرم شہزاد کی اس ٹورنامنٹ میں 32 ویں وکٹ تھی ۔اس کے بعد صائم ایوب اور شان مسعود نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 367 رنز کا اضافہ کیا۔ صائم ایوب نے244 گیندوں پر 22 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 200 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوسری سنچری ہے ۔ شان مسعود 182 گیندوں پر 180 رنز بناکر ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 13چوکے اور 7چھکے شامل تھے۔

اسپورٹس سے مزید