• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں PTI کنونشن‘ پولیس کا دھاوا‘ درجنوں کارکن گرفتار

لاہور(ایجنسیاں)لاہورکے علاقے کاہنہ میں پولیس کا تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن پر دھاوا ‘درجنوں کارکن گرفتار ‘ کنونشن کے منتظم کے دفتر پر بھی چھاپہ ‘شیشے توڑ دیے‘پی ٹی آئی کے جھنڈے اور پوسٹرزبھی پھاڑدیئے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کاہنہ میں پی ٹی آئی کنونشن کے منتظم کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی عمل، قانون کی حکمرانی اور آئین دفن ہو چکےہیں ۔ورکرز کنونشن کے منتظم کے گھر اور لا ء چیمبر پر چھاپے اور توڑ پھوڑ کی جارہی ہے‘دوسری طرف سزا یافتہ، مفرور قیدی کو مکمل پروٹوکول دیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید