• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی قانونی ٹیم کا نواز شریف کو کل عدالت میں پیش ہونیکا مشورہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا مشور ہ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کرینگے، پارٹی ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی مشاورت پر نواز شریف آج سوموار 23 اکتوبر کی بجائے منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونگے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آج پیر کے روز مری کیلئے روانہ ہونگے ،نواز شریف کے ہمراہ سابق سابق وفاقی وزیراسحاق ڈار بھی مری روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق مری میں بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مری میں مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالت میں زیر سماعت مقدمات بارے مزید مشاورت جاری رکھے گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کرینگے،نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے، نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے ۔
اہم خبریں سے مزید