• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا اور چین کے درمیان مذاکرات میں بہت کم پیشرفت ہوئی، پینٹاگون

نئی دہلی(جنگ نیوز)پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان مذاکرات میں ’بہت کم پیش رفت ہوئی ہے،چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران 2022میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ اپنی فوجی موجودگی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اضافہ کیا ہے۔انڈین نیوز چینل کے مطابق پینٹاگون کی ’عوامی جمہوریہ چین کی فوجی اور سکیورٹی ڈیولپمنٹ رپورٹ 2023‘ میں کہا گیا ہےکہ زیر زمین ذخیرہ کرنے کی سہولیات، نئی سڑکیں، ایک ہوائی اڈہ اور متعدد ہیلی پیڈز ایل اے سی کے ساتھ ساتھ بیجنگ کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ نے وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپ جس میں 20انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید