پشاور ( وقائع نگار) نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہےوعدے نہیں عملی کام کرینگے نوجوانوںکو سپورٹس سامان مہیا کرینگے جس کیلئے تمام نوجوان اپنی اپنی ٹیم بناکر کیپٹل میٹروپولیٹن سے رابطہ کریں انکو بھر پور سپورٹ کرینگے اورہرقسم کی سہولیات فراہم کرینگے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اعجازآباد گلبہار نمبر 4میں نوجوانوں کو سپورٹس کاساما ن حوالے کیا گذشتہ روز اعجاز آباد گلبہار نمبر4اعجاز آباد میں سپورٹس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں چیئرمین عمران نوید اورعلاقے کے مشر ان اور نوجوانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر مئیرپشاور حاجی زبیرعلی نے کہا کہ نوجوانوں نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے سپورٹس کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرینگے تاکہ نوجوان سپورٹس کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔اس موقع پر مئیر پشاورنے 200نوجوانوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔