• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی کھلاڑی عادل کا ایشین گیمز میں لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عادل حسین کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ، ایشین گیمز میں عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم نے برانز میڈل جیتا تھا۔ عادل حسین پر پابندی کے ساتھ یہ میڈل بھی چھن جائے گا۔ ترجمان کے مطابق انہیں فوری طوپر معطل اور اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ۔ ان کے خلاف واڈا قوانین کے مطابق سخت کارروائی ہو گی ، اس بارے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو مطلع کر دیا ہے۔کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی ہے ، قومی چیمپئن شپ میں بھی ڈوپ ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ انہوں نے بی سیمپل ٹیسٹ کرانے کا ابھی نہیں کہا۔

اسپورٹس سے مزید