کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہنگامی کانگریس اجلاس 25 اکتوبر کو لاہور میں طلب کرلیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں فیڈریشن کے خالی عہدوں پر عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔