• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اسے کھویا ہوا مقام واپس دلائینگے، نگراں وزیراعظم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز ہمارے ہیرو ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 67ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار، پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز اصلاح الدین، شہباز سینئر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ماڑی پٹرولیم اور واپڈا کے درمیان چیمپئن شپ کا فائنل میچ بھی دیکھا اور فائنل جیتنے والی ٹیم میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے ۔
اہم خبریں سے مزید