• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب حکمرانی اور غلامانہ پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، سراج الحق

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی و سیاسی طورپر مشکل حالات سے دوچار ہے، خراب حکمرانی اور مفاد پرستانہ و غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ اور تیل، گیس و زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالامال ملک کو دنیا میں ایک بھکاری ملک کی شناخت دے دی گئی ہے، 73 ہزار ارب سے زیادہ مقروض اور ہر پاکستانی پونے تین لاکھ کا مقروض ہے، سب سے زیادہ بدامنی، غربت، جرائم، ڈاکو راج،جنگل کا قانون اور غیر یقینی کی صورتحال سندھ میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی مجلس شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے لطیف آباد میں خطاب کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں حکمرانی کے 15 سال تباہی و بربادی اور محرومیوں کادور ثابت ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید