کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال سپریم کورٹ کا سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ، کیا رائے ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ہم نئے تصادم کی طرف بڑھیں گے، فیصلے پر عملدرآمد ہوا تو اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوگی، اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوتی ہے تو عدلیہ کے فیصلے کہاں جائیں گے۔