کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس بدھ کو لاہور میں ہوگا جس میں نئے سکریٹری کا انتخاب کیا جائے گا، امکان ہے کہ سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان، سید حیدر حسین کی جگہ نئے سکریٹری منتخب ہوجائیں گے۔پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ حیدر حسین مستعفی ہوچکے ہیں ، مگر حیدر حسین کا موقف ہے کہ وہ بدستور سکریٹری ہیں۔ انکے حامی کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں اجلاس کا دعوت نامہ اور ایجنڈا نہیں ملا ہے۔