اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہونگے ، نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے ، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے اور بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دینا چاہئے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے ، الیکشن لڑیں جو جیتا وہی وزیراعظم بن جائے گا، ادھر مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔ نہال ہاشمی نے کہاکہ انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ انتقام نہیں انصاف ہونا چاہیے۔