کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔ پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے24 مارچ تک ہوگا۔ پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔